2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی۔علامہ امین شہیدی
کراچی سمیت ملک بھرمیں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، جب تک عوام کوخود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہو نگے حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے،2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کراچی مختلف ڈسٹرک میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے کرتے ہوئے کیاعلامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ایک عالمی سازش کے تحت خراب کیئے جا رہے ہیں ، کراچی میں جاری جاری ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، کرپشن اور لوٹ مارایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، شہر اور شہریوں کی بقاء کے لئے تمام طبقات کو اکھٹا ہو نا ہو گا، ایک مخصوص گروہ ملک کو نا امن کر نے کے در پہ ہے، کراچی سمیت ملک بھرمیں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، حکومت کی پالیسیز نے پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر تنہا کر دیا ہے، پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں ، حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان یہ پاکستان میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا۔انہوں نے کراچی کے شیعہ سنی عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ 2 کروڑآبادی کے شہر سے صرف 10لاکھ افراد سڑک پر آجائیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی،دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے لیکن علماء اور عوام کی خاموشی باعث افسوس ہے،رنگ و نسل ، مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر شہر کے امن کے لیئے اکھٹا ہو نا ہو گا، جب تک عوام کوخود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہو نگے حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے واضح رہے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ امین شہیدی اپنے چار روزہ دورہ کراچی کے دوران ملیر ، شاہ فیصل ، اسٹیل ٹاون، گلبہار، انچولی، سرجانی ،اورنگی ٹاون، رضویہ، ناظم آباداور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ دنوں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید خرم، شہید سجاد مہدی، شہید حسن کاشمیری، شہید مختار رضوی، شہید گوہر رضوی اور شہید غلام حسین کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی، بعد ازاں علامہ امین شہیدی نے ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع)سے خطاب کیا، آئی ایس او کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ شہدائے امامیہ کانفرنس سے خطاب کیااور ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے زیر اہتمام امام بارگاہ بزم فاطمہ ()میں جشن معصومین ()سے بھی خطاب کیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویڑن کے رہنما مبشر حسن اور علامہ علی انور بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ تھے۔