پاکستان

حکومتی پالیسیوں کیخلاف ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان سے ملک گیر عوامی جدوجہد کا اعلان کر دیا

bedari umatمجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر اور گلگت بلتستان میں کرپشن، اقرباء پروری، دہشت گردی و طالبان نواز حکومتی پالیسیوں اور موجودہ استحصالی نظام کیخلاف بھرپور عوامی جدوجہد کے آغاز کیلئے گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع کا اعلان کر دیا، بیداری ملت و استحکام پاکستان کنونشن 18 مئی کو اسکردو یادگار شہدا پر منعقد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ کے مطابق اس تاریخ ساز عوامی اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے رہنماوُں اور عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔ ملک بھر سے مختلف شخصیات اس عوامی اجتماع میں شریک ہونگے۔ اجتماع میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حسن محی الدین، وائس آف شہدائے پاکستان کے ترجمان سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، مرکزی سیکرٹری سیا سیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یہ اجتماع موجودہ استحصالی نظام کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی 12 روزہ عوامی جدوجہد کے ذریعے معاشی قارونوں، سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کو مسترد کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button