پاکستان

پیپلز پارٹی کو یہ مذاکرات قبول نہیں

khursheed shahپاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان سے سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ، اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی ایسے مذاکرات قبول نہیں کرے گی۔ایک بیان میں خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے میں حکومتی رویے پر افسوس ہے۔حکومت مذاکرات میں ٹوئسٹ دینا چاہتی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے مذاکرات کی حمایت کی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے پی پی پی ان مذاکرات کی مخالفت کررہی ہے۔ پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف ان باتوں کا نوٹس لیں۔ان کاکہناتھاکہ فوج اورحکومت کے درمیان کشیدگی قابل تشویش ہے، بتایا جائے تناؤ کیسے پیدا ہوا اور کس نے پہل کی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف نے کہاکہ اتنے بڑے واقعات کے بعد بھی چودھری نثار”اسلام آباد محفوظ ہے ”کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ وہ خودمحفوظ ہوں گے کیونکہ وہ بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button