پاکستان

کوئٹہ، سریاب روڈ پر شناخت کے بعد دو شیعہ جوانوں کو سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ نے شہید کر دیا

shadatکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں الیوسف ٹرمینل کے قریب امریکی سعودی نواز تکفیری سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں نے بس میں سوار شیعہ ہزارہ مسافروں جمعہ خان اور نجیب کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہداء کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر میں 33 فیصد جرائم میں‌ کمی کا دعوٰی کیا گیا تھا، جبکہ آج دہشتگردوں نے ایک بار پھر بےگناہ شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرکے موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہیں۔ کوئٹہ میں اس طرح کے وحشیانہ واقعات ہر ماہ ہو رہے ہیں لیکن بلوچستان حکومت ان کی روک تھام کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدام نہیں کر سکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button