پاکستان

امام بارگاہ مارٹن روڈ کے باہر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر شہید

ghulam haider1پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں مارٹن کوارٹر میں امام بارگاہ مارٹن روز کے باہرامریکی سعودی نواز ملعون احمد لدھیانوی گروپ کے   تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر ولد ظہیر حیدر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ۴۰ سالہ شہید غلام حیدر کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کولیگ کو گھر چھوڑنے کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز ۴ سے زائد شیعہ پروفیشنلز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور یہ ساری وارداتیں ان علاقوں میں ہورہی ہیں کہ جو متحدہ قومی موومنٹ کے اہم ترین گڑھ تصور کئے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیعہ تنظیموں کو ان واقعات پر سیاسی جماعتوں سمیت صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button