پاکستان
گلگت، شیعہ علماء کونسل کی بھرپور فعالیت کیلئے دورہ جات کا آغاز
اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل گلگت کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عارف حسین نے اسلام ٹائمز کیلئے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس یو سی کے ایک خصوصی اور اہم اجلاس، جو ضلعی صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی کی صدارت میں منعقد ہوا، ضلع بھر میں تنظیم کی فعالیت اور یونٹس کی از سر نو تنظیم نو کیلئے دورہ جات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد تمام ضلعی یونٹس کے دورہ جات کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیمی کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت کیلئے بہت جلد ضلعی سطح پر ایک تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔