پاکستان

کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ پولیس افسر انور جعفری شہید

bodyشہر قائد کے علاقے کورنگی میں امریکی سعودی نواز کالعد سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کےدہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ سب انسپکٹر انور جعفری شہید جبکہ ساتھی اہلکار ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4  تکفیری دہشتگردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شیعہ سب انسپکٹر انور جعفری شہید جبکہ ساتھی اہلکار ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ شہید پولیس افسر کی لاش اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر انور جعفری کرائم برانچ میں تعینات تھے اور سابق ایس ایچ او بھی رہ چکے تھے۔ انور جعفری لانڈھی، کورنگی اور عوامی کالونی کے تھانوں میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے فرائض انجام دے چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button