پاکستان

بحرینی شاہ حماد بن عیسیٰ منگل کو پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا

khalifa6بحرین کا شاہ حماد بن عیسیٰ خلیفہ منگل کو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچا ہے ، بی بی سی کی خبر کے مطابق بحرینی شاہ کی گذشتہ چالیس برسوں میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ایک طرف سعودی شاہ نے پاکستان حکومت کو مالی امداد دینے کے ساتھ ساتھ شام میں مداخلت اور کرایے کے قاتل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے تو وہاں بحرینی خلیفہ جس کے ہاتھ خود بحرین کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں پاکستان کی سر زمین پر آ پہنچا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہزاروں انسانوں کے اس قاتل حماد بن عیسیٰ کو غیر معمولی استقبال سے نوازا گیا ہے جبکہ دوسری طرف عربوں کا غلام پاکستانیوں کا دشمن نواز شریف خود اس قاتل کو لینے ہوائی اڈے جا پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین برس سے بحرین میں ظالم وجابر آل خلیفہ کے خلاف عوام احتجاج کر رہے ہیں جسے کچلنے کے لئے بحرین میں پہلے ہی پاکستان سے ریٹائرڈ فوجی افسروں اور دیگر افراد کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم بحرینی شاہ کا پاکستا ن کا یہ دورہ اسی تناظر میں لیا جا رہا ہے جس میں بحرینی شاہ عربوں کے غلام نواز شریف اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مل کر بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے منصوبوں پر غور کریں گے۔
یاد رہے کہ بحرین جس کا وجود ایک شہر سے بھی کم کا ہے او ر نواز شریف کی جانب سے بحرینی شاہ کو ایک ریاست کے درجے کا پروٹوکول دیا جانا اس نواز شریف کی عرب غلامی کی واضح دلیل ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر اعجاز حسین کا کہنا ہے کہ سعود ی عرب اور بحرین آپس میں دوست ہیں ، اور آخر ایسا کیا ہو اہے کہ بحرینی شاہ کو چالیس سال میں پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے کی ضرورت پڑ ی ہے؟ ان کاکہنا ہے کہ اس دورے کو مشرق وسطیٰ کے خاص حالات کے تناظر میں دیکھنا چاہئیے ایک طرف سعودی عرب پاکستا ن کو شام کی جنگ میں دھکیل کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی منسوبہ بندی کرر ہا ہے تو دوسری طرف بحرین پاکستان کے تعلقات کو پڑوسی دوست ملک ایران کے ساتھ خراب کروانے کی کوشش میں ہے جبکہ تیس ہزار پاکستانی فوجیوں کو خلیج تعاون کے لئے بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر اعجاز حسین کہتے ہیں کہ پاکستان کو امریکہ کی اس سازش میں ملوث نہیں ہونا چاہئیے ورنہ پاکستان کو نقصان ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button