بے گناہ 66 شیعہ اسیروں میں10کی ضمانت ہائی کورٹ میں منطور
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پنڈی سانحہ عاشورہ راجہ بازار سے 66بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا جن کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے جیل منتقل کردیا گیا 66 میں سے 10 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی آج ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کردے ہوئے رہائی کا حکم سنایا ۔واضح رہے سانحہ عاشورہ کوپنڈی میں جلوس عزا پر مدرسہ تعلیم قرآن سے وہابی دہشتگردوں نے جلوس عزا پر فائرنگ اور پتھروں کیا گیا جس کے بعد پنڈ ی کے حالت کشیدہ ہوگئے اور پنجاب حکومت نے سعودی ریال کا حق ادا کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کا احکامات جاری کیے جس کے بعد پنجاب پولیس نے چادر وچار دیوری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 66بے گناہ شیعہ نوجوانوں بزرگوں کو گرفتار کیا اور بھر ان پر دوران حراست تشددکیا گیا ۔واضح رہے کے مجلس وحدت مسلمین اور پنڈی اسلام آباد کے مقامی انجمنوں اور اداروں کی جانب سے ان بے گناہ شیعہ اسیروں کی رہائی کے لیے جہدوجہد جاری ہے