پاکستان
کراچی: لیاقت آباد پر سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کی فائرنگ سے شیعہ جوان نعیم حسین جعفری شہید۔
نمائندے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبرپرواقعہ جعفری اپٹکس پر سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کی فائرنگ سے شیعہ جوان سید نعیم حسین جعفری شہید ہوگئے۔
مزید اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پر شہید نعیم حسین جعفری پر کالعدم ملک و اسلام دشمن سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی نے اس وقت فائرنگ کی جب شہید جعفریہ اپٹکس معمول کے مطابق بیٹھے تھے کہ سپاہ صپحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے دکان کے اندر داخل ہوئے اور نعیم حسین جعفری پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںسید نعیم حسین جعفری شدید زخمی ہوگئے، سید نعیم حسین کو زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید کا جسد خاکی قانونی کاروائی کے بعد مسجد و امام بارگاہ انچولی منتقل کردیا گیا ہے جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔