پاکستان

سندھ حکومت کیجانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، علامہ مختار امامی

mukhtar imamiسندھ حکومت کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کانفرنس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، 16 مارچ کو ہونے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس سندھ دھرتی کی محب وطن عوام کا تاریخی اجتماع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے خیرپور میں صوبائی رہنماؤں سے گفتگو میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا لبیک یارسول اللہ کانفرنس 16 مارچ کو ممتاز اسٹیڈیم خیرپور میں منعقد ہوگئی اور کانفرنس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے کاروان روانہ ہوں گے، مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری مہم اختتامی مراحل میں ہے جبکہ عوامی رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے 15 مارچ کی شب سے خیرپور پہنچنا شروع ہوجائیں گے، اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

علامہ مختار امامی نے وزیراعلٰی کو متنبہ کیا کہ خیرپور  انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے خیرپور انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کی اجازت دینے کے باوجود مشکلات پیدا کرنا قابل مذمت ہے۔ علامہ مختار امامی نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو آزادی سے جلسہ کرنے کی اجازت اور ان کے رہنماؤں کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، سندھ دھرتی کے محب وطن عوام کو دہشتگردی کے خلاف ہم آواز ہونے سے روکنا دہشتگردوں کو منظم کرنے کے مترادف ہے، حکومت متعصب خیرپور انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کرے اور دہشتگردی کے خلاف اس عظیم کانفرنس کے انعقاد میں اپنا بھرپور تعاون کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button