پاکستان

دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے، ندیم افضل چن

afzal nadeemسابق چیئرمین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ مٹھی بھر جنونیوں کا گروہ اپنی انا کی تسکین کے لئے اسلام کا نام غلط طور پر استعمال کر رہا ہے۔ قیام امن کے لئے مذاکرات اچھی بات ہیں لیکن ان کی آڑ میں دہشت گرد اپنی قوت بڑھانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھیرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بناء پر خوف و ہراس میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے۔ حکمرانوں باتوں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button