پاکستان

شریعت کے نفاذ کا بہانہ بنا کر ملک میں دہشتگردی کی جا رہی ہے، عباس کمیلی

kumaili5جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے، وہ حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور کراچی میں روزانہ 8 سے 10 افراد کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقوں ناظم آباد، اورنگی ٹائون اور گولی مار میں ٹارگٹ کلنگ کی زیادہ کارروائیاں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود مذکورہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے نفاذ کا بہانہ بنا کر ملک میں دہشت گردی کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک عرب ملک کے کہنے پر شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button