دینی مدارس میں غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

01 مارچ, 2014 09:47

madarsa8پنجاب کے مختلف دینی مدارس میں 48 غیر ملکیوں کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارتخانوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائیگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مکین غیر ملکیوں میں 25 لاہور، 21 چکوال جبکہ خانیوال اور رحیم یارخان میں ایک ایک رہائش پذیر ہیں۔ ان غیر ملکیوں میں قازقستان، انڈونیشیا، چائنہ، فلپائن، روس اور سوڈان کے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارتخانوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے اور ان غیر ملکیوں کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائیگا۔

10:18 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔