دہشتگردوں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، شاہد ندیم بلوچ

18 فروری, 2014 09:53

nadeem blaochآئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے نکلنے والی پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حالیہ بم دھماکوں میں ملوث 2 دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن چھپ کر وار کرتا ہے، اس لئے لڑنا مشکل ہے، آپریشن کے آغاز سے ہی جنگ چل رہی ہے۔

3:14 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔