آئی ایس او پاکستان میں طلباء کی تعلیم وتربیت کیلئے کوشاں ہے، اطہر عمران طاہر

18 فروری, 2014 09:46

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے نوجوان ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں امرباالمعروف اور نہی عن المنکر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام المصطفٰی ایجوکیشنل پراجیکٹ کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطہر عمران طاہر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان میں طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے، آئی ایس او پاکستان میں ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کا لگایا ہوا ایک پودا ہے جو کہ آج ایک سایہ دار درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے سابقین پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ہیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

1:06 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔