پاکستان

پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا کی سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا سے ملاقات ، مجلس وحدت سے تعاون نہ کرنے کی درخواست

shela raza hamid razaپاکستا ن پیپلز پارٹی کی رہنما اور نے  کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے کراچی میں ملاقات کی ہے اور صاحبزادہ حامد رضا کو کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل شیعہ مسلمانوں کی نمائندہ جماعت سے تعاون ختم کر دیں ۔شیعت نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محترمہ شہلا رضا نے سنی اتحاد کونسل کے سربرا ہ صاحبزادہ حامد رضا کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر سنی اتحاد کونسل مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ تعاون ختم کر دے تو سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی صاحبزادہ حامد رضا کو سرکاری پروٹو کول سمیت دیگر ذرائع فراہم کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی کی جانے والی پیش کش کے جواب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے شہلا رضا اور پیپلز پارٹی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی روایتی سازشوں سے بازآ جائے کیونکہ اب پاکستان کے بریلوی مسلمان اورشیعہ مسلمان متحد ہو کر پاکستان کے عوام کو کرپٹ اور دہشت گردوں کے سرپرست سیاستدانوں سے نجات دلوائیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے محترمہ شہلا رضا کی جانب سے کی جانے والی پیشکش پر شدید احتجاج کیا اور ملاقات کے دوران ہی کمرے سے اٹھ کر باہر چلے گئے، اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا نے پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا کو واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کو بھی ہم سے اتحاد کرنا ہے تو وہ بھی مجلس وحدت مسلمین کے دروازے سے آئے بصورت دیگر ہم پیپلز پارٹی کی شیعہ سنی اتحاد کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ دوران ملاقات پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نے صاحبزادہ حامد رضا کو کہا کہ وہ پاکستان میں موجود شیعہ مسلمانوں کی ایک اور ملی شخصیت اور جماعت کے ساتھ تعاون کریں اور مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ چھوڑ دیں ، اس بات کے جواب میں صاحبزاد ہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ جس ملی شخصیت او ر ملی تنظیم کی بات آپ کر رہی ہیں میں نیاس تنظیم اور شخصیت کو آج تک ملت کے حقوق کے دفاع کی خاطر میدان میں نہیں دیکھا ہے، لہذٰا مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا اتحاد فطری اتحاد ہے اور ہم اس اتحاد کو ختم نہیں ہو نے دیں گے۔
یاد رہے کہ محترمہ شہلا رضا جو پاکستان پیپلز پارٹی میں شیعہ عوام کی نمائندہ بن کر مزے لوٹ رہی ہیں وہی شہلا رضا ملت جعفریہ میں دراڑیں پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں بھی مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button