بہار علم و معرفت ورکشاب تنظیم کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، ابوذر مہدوی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی خطاب میں تنظیم کے شعبہ تربیت کے ذمہ دار اور مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی کا کہنا تھا کہ بہار علم و معرفت ورکشاپ تنظیم کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مرکز تبلیغات اسلامی رجوعہ ضلع چنیوٹ میں جاری تین روزہ ورکشاپ میں آئی ایس او پاکستان کے تمام ڈویژنوں کے ڈویژنل عہدیدار شریک ہیں۔ پہلے دن جامعہ بعثت کے مولانا عمران حیدر نے ڈویژنل کابینہ کے لیے رہنما نکات کے عنوان سے شرکاء سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کے منتظمین کے مطابق پہلے دن درج ذیل عناوین پر لیکچرز اور خطابات ہوں گے۔
مولانا شبیر بخاری: شہید عارف حسین حسینی کی سیرت میں تنظیمی عہدیداروں کے لیے رہنما اصول
ڈاکٹر راشد عباس نقوی: تنظیمی روایات و اقدار
علی رضا بھٹی: آئی ایس او کی تاریخ
مولانا احمد اقبال رضوی: ولایت فقہیہ
ورکشاپ کے پہلے روز میں ملک بھر سے آئی ایس او کے عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔








