تحریک انصاف میں موجود کلین شیو طالبان ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کررہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین

07 فروری, 2014 14:02

20140207 161942کراچی شیعت نیوز امریکی ڈالروں پر پلنے والے طالبان کی شریعت اور یزیدکی شریعت میں کوئی فرق نہیں ہے، 55 ہزار سے زائدبے گناہ پاکستانیوں کے قاتل کس منہ سے شریعت کے نفاذ کی بات کررہے ہیں، برقعہ میں فرار ہونے والے مولانا عبدالعزیزکی ہرزہ سرائیاں اور شعائر اسلامی کی توہین ناقابل برداشت ہیں، تحریک انصاف میں موجود کلین شیو طالبان ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور بم دھماکے اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے زخمیوں کے ساتھ متعصبانہ برتاؤ ، طالبان سے مذاکرات، راولپنڈی اور کراچی میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ علی عرفان عابدی، علامہ سلمان حسینی اور شبیر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے طالبان سے مذاکرات ، پشاور دھماکے، وفاقی اورخیبرپختونخواحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امریکی ڈالروں پر پلنے والے طالبان کی شریعت اور یزیدکی شریعت میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں کہ کہ بے گناہوں کو قتل کرتے ہیں عورتوں اور بچوں سمیت عام عوام کے گلے کاٹتے ہیں اور اس عمل کے ذریعے شریعت نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں، یہ کون سی شریعت ہے جو لوگوں کے بے پناہ قتل عام کے بعد نافذ کی جائے، طالبان کی شریعت کا رسول اکرم (ص) کی شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بر قعہ میں فرار ہونے والے مولانا عبدالعزیزکی ہرزہ سرائیاں اور شعائر اسلامی کی توہین ناقابل برداشت ہیں، طالبان کے ملجا و ماویٰ آج بے نقاب ہورہے ہیں، قوم ان کے چہروں کو پہچان لے کہ جو لوگوں پر زبردستی اپنی مرضی کا اسلام مسلط کرنا چاہتے ہیں، ایسے لوگ اسلام کی نہیں بلکہ اپنے آقا امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی خدمت کررہے ہیں اور دراصل یہی لوگ اسلام کے دشمن کل بھی تھے اور آج بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاورد ھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت تحریک انصاف کی طالبان نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے، تحریک انصاف میں موجود کلین شیو طالبان ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کررہے ہیں، ہر باغیرت پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف میدان عمل میں نکلے اور اپنی مقاومت سے یہ بات ثابت کردے کہ بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے وطن کو دہشت گردوں کے حوالے ہرگز نہیں ہونے دیں گی۔

2:49 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔