پاکستان

دہشت گرد ملک اسحاق عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

malon mallik ishaqامریکی محکمہ خارجہ نے لشکر جھنگوی اور اس کے بانی دہشت گرد ملک اسحاق کو انتہائی مطلوب عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک اسحاق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں اس لئے انہیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فہرست میں شامل کیے جانے کے ساتھ ہی ملک اسحاق کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے اور امریکی شہری ان سےکسی بھی طرح کا کاروباری لین دین نہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

امریکی محمکہ خارجہ کے مطابق لشکر جھنگوی نے پاکستان میں شیعہ برداری اور پاکستانی رہنماوں کے قتل کی ذمہ داری قبول بھی کی ہے۔

ان واقعات میںدس جنوری کو کوئٹہ کے بلیرڈ ہال میں ہوئے دھماکے بھی شامل ہیں جن میں اسی افراد مارے گئے تھے۔

ملک اسحاق پر سو سے زیادہ شیعہ اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے مقدمات قائم ہیں اور وہ تقریباً پندرہ سال جیل کاٹ چکے ہیں۔

وہ ابتدا میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ہی رکن تھے لیکن اپنی مبینہ متشدد پالیسی کی بنیاد پر سپاہ صحابہ سے اختلاف کے بعد ایک نئی تنظیم لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی اور اس کے بانی امیر بنے۔ یہ تنظیم بھی اسی زمانے میں کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔

سنہ 2012 میں سپاہ صحابہ میں قیادت کے معاملے پر اختلافات ختم ہوگئے تھے اور تنظیم کے موجودہ سربراہ احمد لدھیانوی اور ملک اسحاق میں صلح کے بعد انھیں تنظیم کا نائب صدر بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button