پاکستان

لشکرجھنگوی کا مرکز پنجاب ہے ان کے خلاف آپریشن کیا جائے: رحمان ملک

rehmanmalikاسلام آباد:سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں توسیز فائر کااعلان کریں۔ دہشتگردوں کے ساتھ آئین کے مطابق مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان اور دہشت گرد پاکستان کوکمزورکررہے ہیں۔ پاکستان کا دہشتگردی بے انتہاء جانی ومالی قربانیاں دے چکاہے ۔ امن کے قیام کیلئے حکومت اورطالبان کوسنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ طالبان حکومت سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو سیز فائر کا اعلان کریں اورحکومت طالبان کوکالعدم لسٹ سے نکال دے ۔طالبان حکومت سے مذاکرات کیلئے رہنماقائدین کی لسٹ دیں اورسنجیدگی کامظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کوافغانستان سے کنٹرول کیاجارہاہے اوربیرونی قوتیں ان کوفنڈزدیتی ہیں ،پاکستان مخالف قوتیں مذاکرات ناکام بنانے کیلئے ہرطریقہ استعمال کریں گی ۔رحمان ملک نے کہاکہ حکومت پاکستان ملافضل اللہ کی حوالگی کیلئے افغانستان حکومت پردباؤاستعمال کرے تاکہ امن قائم ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں طالبان اور غیرملکی تنظیمیں دہشتگردی میں ملوث ہیں اورمرکزی کردارلشکرجھنگوی کاہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت جنوبی پنجاب ،جھنگ،وزیرستان اورکراچی کے علاقوں میں دہشتگروں کے خلاف فوری آپریشن کرے تاکہ ان قوتوں کوختم کیاجاسکے

متعلقہ مضامین

Back to top button