پاکستان

طالبان سپاہ صحابہ کا ہی دوسرا نام ہیں – آغا مرتضیٰ پویا

murtaza poyaطلعت حسین کے پروگرام میں جناب آغا مرتضیٰ پویا نے نام نہاد مذاکرات کے حوالے سے حکومت پر کڑی تنقید کی اور طالبان حمایتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا – آغا مرتضیٰ پویا کا کہنا تھا کہ دھاندھلی کے ساتھ لائی گیی آل سعود کی مرضی اور غلاموں کی حکومت سے پاکستان کی عوام کو بھلے کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے آغا مرتضیٰ پویا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جعلی جہاد کے نام پر فساد کا جو بیج بویا گیا تھا آج پینتیس سال بعد بھی ہم اس کی سزا بھگت رہے ہیں -طالبان کے حامیوں کو مخاطب کر کہ ان کا کہنا تھا کہ آپ صاف صاف طالبان کے ساتھ مل جایں اگر آپ کی نظر میں ان کے مطالبات جائز ہیں تو آپ طالبان کے ساتھ شامل ہو کر جہاد کیوں نہیں کرتے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں – حکومت کو طالبان سے ہتھیار ڈالنے کے بعد ہی مذاکرات کرنے چاہیئیں – یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف طالبان حملے جاری رکھیں اور ہم مذاکرات کے لئے منتیں کرتے رہیں – آغا مرتضیٰ پویا نے دہشت گردوں سے نبٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مثال دی جہاں آل سعود کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو دو سال کے اندر اندر سختی سے کچل دیا گیا تھا – طالبان اور سپاہ صحابہ کے تعلق پر بات کرتے ہوے آغا مرتضیٰ پویا کا کہنا تھا کہ طالبان کا ایک اور نام سپاہ صحابہ بھی ہے جو کہ پورے پاکستان میں کام کر رہے ہے اور طالبان اور سپاہ صحابہ میں کوئی فرق نہیں ہے – یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کے مقاصد اور عزائم ایک ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button