پاکستان

پنجاب دہشتگردی کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، ندیم افضل چن

afzal nadeem chanسابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے اپنی کارکردگی سے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینوں میں عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔ جو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے تھے انہوں نے قوم کو روشنی، گیس اور امن ہر چیز سے محروم کر دیا ہے۔ بھیرہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی شہباز شریف کو مینار پاکستان میں ٹینٹ لگانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال، صوبہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، پنجاب دہشت گردی کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button