پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک

khudksaصوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے موسٰی زئی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن قافلے کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں قریب آنے سے پہلے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ اسوقت ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں پر اپنی بندوقیں تان لیں، لیکن اس سے پہلے کہ سرکاری اہلکار انہیں نشانہ بناتے، دہشت گردوں میں سے ایک نے دھماکہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داربن میں ہونے والے اس دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی بچ جانے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکا ہے، وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خودکش حملہ آور کی باقیات پولیس نے تحویل میں لیکر فرار ہونے والے دہشت گرد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button