پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے تین شہید بلدیاتی امیدواروں کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کردی گئی

namz janazaکراچی(شیعت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تین امیدوار محمد علیم عرف عالم ہزارہ،صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کامران چورنگی گلستان جوہر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ امین شہیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علی حسین نقوی و دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے اس موقع پر ’’ لبیک یا حسین (ع)، شہادت سعادت، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔ نماز جنازہ میں سوگواران اپنے عزیزوں کی یاد میں گریہ کرتے رہے۔ بعدازاں تینوں شہیدوں کے جسد خاکی کو مغل ہزارہ گوٹھ کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور عالم شاہ کو گزشتہ روزڈالمیا روڈ پرر لسانی جماعت کے دہشت گردوں کے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button