پاکستان

کراچی، لسانی جماعت کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے 3 کارکن شہید1 زخمی

geoکراچی شرقی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں مجلس وحدت مسلمیین کے 3کارکن شہید ہوگئے، جبکہ خاتون زخمی ہوئے ہیں، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق شہید اور زخمی افراد کا تعلق مجلس وحدت مسلمین کراچی سے ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ تمام افراد الیکشن کمیشن کے دفتر سے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرا کر واپس جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ شہید ہونے والے کارکنان کی شناخت عالم حسین صفدر عباس اور ارشد عباس کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زخمی خاتون عالم حسین کی بھانجی سکینہ بی بی ہیں دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ حسین ہزارہ گوٹھ سے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پر کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی رسم چہلم کے حوالے سے ایک اجتماع جاری تھا اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button