کراچی، معروف شیعہ رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 گارڈ شہید

28 دسمبر, 2013 18:56

shia-ttargetکراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 12 میں مولانا مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار مسلح تکفیری دیوبندی  دہشتگردوں نے گلستان جوہر بلاک 12 میں راڈو اسٹاپ پر معروف شیعہ رہنما مولانا مرزا یوف حسین کی گاڑی پر چاروں طرف سے فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین کی تھی جو اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے، مولانا مرزا یوسف حسین اس وقت گلستان جوہر میں علامہ قنبر حسین کے گھر پر مجلس عزا میں تھے تاہم ان کا ایک دوست جو اس گاڑی میں سوار تھا اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرزا یوسف اور ان کے بیٹے پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔

جبکہ مجلس وحدت مسلمین آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی شیعہ علمائ کونسل جعفریہ الائینس اورتنظمیوں کی جانب سے اس واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کی

9:53 صبح اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔