پاکستان

فرضی شیعہ تنظیمیں سپاہ محمد اور سپاہ مختار، دیوبندی اخبار امت کی اختراع ہیں

smp smسپاہ محمد اور سپاہ مختار وغیرہ کا نام میڈیا میں اس لیے اچھالا گیا تاکہ سپاہ صحابہ کو برا سمجھنے والے عام آدمی کو یہ بتایا جاۓ کہ شیعوں نے بھی سپاہ صحابہ جیسی تنظیمیں بنا رکھی ہیں، اور اس طرح حساب برابر کر کے سپاہ صحابہ کو بدنامی سے بچایا جاۓ. ایسی کسی تنظیم کے رہنماؤں کا نہ وجود ہے نہ انکی تقریریں، جلسے، یونٹ، ٹریننگ وغیرہ! اسی طرح ایک اور شوشہ یہ چھوڑا جاتا ہے کہ یہ سعودی ایران پراکسی جنگ کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی تکفیری دیوبندی دہشت گردی پر پردہ ڈانے کا ایک طریقہ ہے۔اگر یہ پراکسی جنگ ہے تو اس میں صرف شیعہ ہی کیوں مر رہے ہیں اور عام دیوبندی کیوں محفوظ ہے؟ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ تکفیری ٹولے کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کی دہشت گردی ہے جو شیعہ اور بریلوی مسلمانوں کا یکطرفہ قتلِ عام کر رہے ہیں۔ اگر سپاہ محمد اور سپاہ مختار وغیرہ حقیقت میں وجود رکھتیں تو ابھی تک پچاس ہزار شیعوں کے جواب میں پچاس ہزار دیوبندی بھی شہید ہو چکے ہوتے، تبلیغی اجتماع جیسے آسان اہداف پر بم دھماکے کئے جا رہے ہوتے۔ اپنی حفاظت اور دہشتگردوں سے مقابلے کیلئے ہمیشہ کی طرح کوششوں کو جاری رکھیں، کسی سازش کا شکار نہ ہوں! سپاہ محمدؐ، سپاہ مختار، وغیرہ وغیرہ صرف فیس بک پر پائی جاتی ہیں، عوام کسی نامعلوم سازشی کے چنگل میں آنے سے گریز کریں! نام نہاد سپاہ محمد ؐکا نام زیادہ تر دیوبندی اخبار امت استعمال کرتا ہے تاکہ ملک میں دہشتگردی کا الزام سپاہ صحابہ کے ساتھ ساتھ شیعہ ملت پر بھی لگایا جاۓ! سپاہ مختار کے نام سے بناۓ ہوۓ آئ ڈیز یا پیجز یا گروپس میں اپنا اکاؤنٹ نمبر، گھر کا پتا، یا دوسری ذاتی معلومات مت دیں اور اپنے شخصی دفاع اور دینی مراکز کے دفاع سے غافل نہ رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button