پاکستان

فضل الرحمن اور منور حسن تکفیری دہشت گردوں کی وکالت سے باز آ جائیں – علامہ حامد رضا، سنی اتحاد کونسل

hrپاکستان میں اہلسنت کے اکثریتی مسلک سنی بریلوی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما علامہ حامد رضا نے اپنے بیان میں ان دیوبندی اور وہابی مولویوں کی سخت مذمت کی ہے جو جہاد اور شریعت کے نام پر سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) اور طالبان کے تکفیری خارجی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں علامہ حامد رضا نے کہا کہ فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے منور حسن طالبان اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی وکالت کر کے پچاس ہزار شہداء کے لہو سے غداری کر رہے ہیں، جہاد کے نام پر تجارت کی جا رہی ہے اور جعلی جہاد کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو مسخ کیا جا رہا ہے، قوم اسلام کا چہرہ بگاڑنے والوں سے نفرت کرتی ہے۔ علامہ حامد رضا نے ریاستی اداروں، حکومت، فوج اور عدلیہ سے اپیل کی کہ ریاستی ادارے، امن دشمنوں (تکفیری دیوبندی دہشت گردوں) اور پر امن سنی مسلمانوں میں فرق کو سمجھیں علامہ حامد رضا نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کر کے معصوم عوام اور میڈیا کو ورغلا رہی ہے اور میلاد النبی کے جلوسوں پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہے – اس تکفیری دہشت گرد جماعت کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button