پاکستان

عزاداری امام حسین (ع) پر ہزاروں ناصر عباس قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، پروفیسر شاہد عباس

mulatn punjabگذشتہ رات لاہور میں شہید ہونے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس کے چھوٹے بھائی پروفیسر شاہد عباس نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس کی شہادت قومی نقصان ہے، وہ اپنی ذات کے اندر ایک جماعت کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اس موقع پر چونگی نمبر پر واقع شہید علامہ ناصر عباس کے گھر پر اہل علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مذہبی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید علامہ ناصر عباس کے بھائی پروفیسر شاہد عباس کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین (ع) پر ہزاروں ناصر عباس قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ عزاداری ہی ہے جس سے اسلام کی بقاء ہے، ہمیں حکومت سے کسی قسم کے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں قتل کرکے عزاداری کے خلاف قدغن لگانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری عزاداری کی ابتدا ہر شہید کی شہادت سے ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button