پاکستان

علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

abuzar mehdviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل میں پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔ شیخ زید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناءاللہ کے خلاف درج کیا جائے کیونکہ پنجاب میں انہیں کی سرپرستی میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرتا، اگر پولیس گرفتار کر بھی لے تو رانا ثناءاللہ فوری طور پر انہیں رہا کرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور اس کیس میں رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے، اصل قاتل مل جائیں گے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button