پاکستان

علامہ ناصر عباس کی میت کے ساتھ گورنر ہائوس پر دھرنے کو بارہ گھنٹے سے زائد ہوگئے، حسینیوں کی آمد جاری

علامہ ناصر عباس کی میتکے ساتھ گورنر ہائوس پر دھرنے کو بارہ گھنٹے سے زائد ہوگئے، حسینیوں کی آمد جاریطویل جلوس کی شکل میں علامہ ناصر عباس کی میت گورنر ہائوس کے باہر مال روڈ پر پہنچ گئی، جہاں مجلس وحدت مسلمین، عزاداری کونسل پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر شیعہ تنظیموں کے ہزاروں کارکن جمع ہوچکے ہیں جبکہ مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ زید ہسپتال سے گورنر ہائوس آنے والے جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی کر رہے تھے۔ کارکنوں نے میت گورنر ہائوس کے باہر رکھ کر روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ کارکن پنجاب حکومت، رانا ثناءاللہ اور دہشتگردوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ لاہور کی فضا اس وقت لبیک یاحسین، لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ سخت سردی کے باوجود مظاہرین کی ایک بڑی تعداد گورنر ہائوس کے باہر جمع ہو چکی ہے اور پر امن مظاہرین کے دھرنے کو 12گھنٹے سے زائد کا ٹائم گذر چکا ہے جبکہ مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں اور سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی معزولی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button