پاکستان
لاہور،دیوبندی دہشت گردوں کی فائرنگ، ذاکر علامہ ناصر عباس شہید ہو گئے
لاہور میں گلبرگ کے علاقے ایف سی کالج کے پاس موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور ممتاز مقرر علامہ ناصر عباس آف ملتان شہید ہو گئے۔ علامہ ناصر عباس شاہ جمال میں مجلس عزا کے بعد واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔