پاکستان

شیعہ علماء کونسل نے سانحہ راولپنڈی کے اسیران کی رہائی کیلئے وکلاء پینل تشکیل دیدیا

suc qanonشیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کے الزام میں گرفتار درجنوں بیگناہ شیعہ اسیروں کے کیسز کی پیروی کیلئے سینئر وکلاء کا ایک خصوصی پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جو اسیران کے کیسز کی مکمل پیروی کریگا۔ ضلعی صدر ایس یو سی راولپنڈی مولانا قاسم جعفری نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ سینئر وکلاء کا پینل بیگناہ شیعہ اسیران کے کیسز کی پیروی کریگا جبکہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ابتک 60 عزاداروں کے بیانات بھی جوڈیشل کمیشن کے رو برو ریکارڈ کروائے جا چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ایس یو سی کی کوششوں سے ابتک 40 سے زائد اسیران رہا ہو چکے ہیں جبکہ دیگر افراد کی رہائی چونکہ عدالت سے ہو سکے گی اس لئے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button