پاکستان

شیعہ زمیندارعنایت حسین گن پوائنٹ پر طالبان کے ہاتھوں اغوا جبکہ مزاحمت کرنے پر محمد حنیف زخمی

kpkڈی آئی خان میں شیعہ زمیندار عنایت حسین ولد خان محمد کو گن پوائنٹ پر طالبان نے اغوا کر لیا ہے جبکہ اس کو چھڑانے کی کوشش میں محمد حنیف زخمی ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ کا اغوا کاروں کا تعاقب جاری
ڈیرہ اسماعیل خان:تفصیلات کے مطابق عنایت حسین ولد خان محمد کو گن پوائنٹ پر طالبان نے اغوا کر لیا گیا ہے۔ عنایت حسین رکنو گاؤں کا رہائشی ہے جہاں مکمل شیعہ آبادی ہے جبکہ مزاحمت کرنے پر محمد حنیف زخمی ہو گئے ہیں ۔ اہل علاقہ کا اغوا کاروں کا تعاقب جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ اور پولیس نے اغوا کاروں کا کلاچی تک پیچھا کیا ہے لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد علاقہ غیر شروع ہو جاتا ہے جہاں طالبان کا قبضہ ہے۔ یاد رہے کہ 2 سال پہلے اسی گاؤں سے حاجی مختیار حسین کواغوا کیا گیا تھا۔ جس کو اغوا کاروں نے 50 لاکھ تاوان کے عوض رہا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button