پاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی لاہور میں توڑ پھوڑ اور لا قانونیت کی مذمت کرتے ہیں – مولانا ابوبکر قادری

sunni itehad counsilسنی اتحاد کونسل کے رہنما مولانا ابو بکر قادری نے لاہور میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مسلح ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کی ہے – مولانا ابوبکر نے کہا کہ مسلک دیوبند کے متشدد تکفیری گروہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سپاہ صحابہ کا اہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق نہیں اور اسے پاکستان کے پرامن سنی مسلمانوں یا حقیقی اہلسنت کا نمائندہ ہر گز نہ سمجھا جائے مولانا ابوبکر قادری نے میڈیا سے اپیل کی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کو اہلسنت والجماعت کے نام سے نہ بلایا جائے اور نہ ہی اس کے فرقہ پرست رہنماؤں کو ٹیلی ویژن پروگرامات میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے مولانا ابو بکر قادری نے کہا کہ آج پاکستان بچانے کے لئے سنی شیعہ اتحاد حد سے زیادہ ضروری ہے – پنجاب کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان دہشت گردوں کی حمایت ترک کر دے جو سنی مزاروں اور مساجد پر بھی حملے کرتے ہیں اور شیعہ امامبارگاہوں پر بھی – مولانا قادری نے کہا کہ نانا اور نواسہ کے جلوسوں، یعنی میلاد اور عاشورہ، کے دشمنوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں مولانا قادری نے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو برطرف کریں جو سعودی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی سرپرستی کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button