پاکستان

سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا علامہ دیدار کی شہادت پر اظہار تعزیت

faisal jalbaniکراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ دیدار علی اور ان کے محافظ کی اندوہناک شہادت پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹریٹ میں رہنماؤں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس موقع سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی صوبائی سیکرٹریٹ آئے جہاں انہوں نے رہنماؤں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے واقعات میں نشانہ بننے والوں کی تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے سانحہ راولپنڈی کی بھی مذمت کی اور اس کے حقیقی ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button