پاکستان

کوٹ اسلام میں لشکر جھنگوی کے کارکنوں نے شیعہ مسجد پر حملہ کرنے کے بعد نذر آتش کر دیا

kot islamخانیوال: تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے کوٹ اسلام میں آج بروز سوموار کو لشکر جھنگوی کے کارکن اور مقامی رہنما ظفر حجام نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر صبح ساڑھے دس بجے شیعہ مسجد پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا ۔ جس کے بعد علاقے کے مومنین کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے کارکنوں نے مسجد میں موجود صفوں کو آگ لگا دی اور اس کی دیوار کو گرا دیا۔کچھ دیر بعد انتظامیہ کی کاروائی پر مسجد گرانے والے مرکزی ملزم الطاف شاہ کو گرفتار کر کے لے گئی۔ یاد رہے کہ 2 سال پہلے اسی مسجد کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالتی حکم پر مسجد کو لاک اپ کر دیا گیا۔ اب مومنین نے مسجد کی چھت کو نماز کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ جس پر انہوں نے صفوں اور تنبو کا اہتمام کیا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button