پاکستان

بلدیاتی انتخابات موخرکیئے جائیں،پاک فوج ومحب وطن عوام کے قاتلوں کو شہید قرار دینا غداری ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

pc raja nasirسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ کے لئے بلدیاتی انتخابات ماہ ربیع الثانی میں منعقد کرائے جائیں۔محرم ، صفر اور ربیع الاول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کی اکثریت حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ جائے گی جوکہ غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہوگا ، اگر انتخابات ملتوی نہ کیے گئے تو مجلس وحدت مسلمین بائیکاٹ کرے گی اور حکومت کے اس غیر آئینی اقدامات اور عوام کو اس کے آئینی حق سے محروم کرنے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم چلائے گی ، مجلس وحدت مسلمین دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کے محرم الحرام میں انعقاد کے فیصلے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کرے گی،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماؤں اور علمائے کرام ، علامہ سید مبارک علی موسوی،علامہ سید علی محمد نقوی،علامہ علامہ حسنین عارف،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ سید حیدر علی موسوی،سید ناصر عباس شیرازی ،علامہ سید حسن مہدی کاظمی،علامہ سید حسن ہمدانی ،علامہ ذاکر حسین ذاکری،علامہ ڈاکٹر مجتبیٰ حیدر ترمذی،علامہ ملک محمد اشفاق ڈھکوبھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button