پاکستان

شہر قائدمیں جلوس عزاء پر حملے کرنے والے یزید کے سپاہی ہیں ۔

flaqکراچی سرجانی ٹاؤن جلوس عزاء پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
شہر قائدمیں جلوس عزاء پر حملے کرنے والے یزید کے سپاہی ہیں ۔
امام حسین ؑ عالم انسانیت کی فلاح و نجات کا محور ہیں آ پ کے جلوس عزاء پرحملہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں
حسن ہاشمی(سیکر ٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی)
کراچی (پ ر)حکومت جلوس عزاء کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرے بصورت دیگر مجلس و حدت مسلمین کے کارکنان جلوس عزاء کی سکیورٹی خود کریں گے کراچی میں کالعدم گرہوں کا اثر بڑھتاجا رہا ہے اور سکیورٹی اداروں کی سر پرستی میں شہر بھر میں کالعدم جماعت کے دفاتر کھلے ہوئے ہیں جہاں سے سادہ لوح عوام کو فرقہ وارانہ فسادات کی تر بیت دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی نے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں 6محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ تکفیر ی دہشت گردوں نے ہمیشہ شیعہ و سنی فسادات کرانے کی کوشش کی مگر دونوں جانب سے علماء کرام کی کو ششوں کے بدولت یہ تکفیری ملک دشمن عنا صر ناکام ہوئے کراچی جلوس عزاء پر حملہ کرنے والے بیرونی دشمن امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹ ہیں ، استعمار کی مسلسل کوشش ہے کہ امت مسلمہ کو مشترکات سے دور کر کے اختلاف میں الجھایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button