پاکستان

شمالی وزیرستان؛ ملعون حکیم اللہ محسود کی نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیا

azab qabarمیران شاہ: امریکی اسرائیلی سعودی ٹولہ کالعدم تحریک طالبان کے امیرملعون حکیم اللہ محسود کی رات گئے نامعلوم مقام پر دفن کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکامریکہ اسرائیل و سعودی دہشتگرد ٹولہ کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملعون حکیم اللہ محسود، ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھیوں کی رات گئے نامعلوم مقام پر تدفین کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی رپورٹوں کی تصدیق یا تردید سے انکارکردیا ہے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان کے امیر کے مارے جانے کی خبریں دیکھی ہیں، لیکن فی الحال اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینیئرامریکی انٹیلی جنس آفیسر نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں حکیم اللہ محسود کے گھر پر امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے دو میزائل داغے گئے، حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود، ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button