پاکستان

پاکستان میں صیہونی حکومت کا جاسوسی نیٹ ورک ہیک

haickپاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کے جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق یہ جاسوس نیٹ ورک خیبر پختونخوا کے فقیر آباد علاقے میں پکڑا گيا ہے۔ اس جاسوسی کے مرکز میں بیس غیر قانونی ٹیلیفون لائينیں تھیں جن سے مقبوضہ فلسطین، ہندوستان اور صومالیہ فون کئےجاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے جن لوگوں کے نام پر یہ ٹیلیفون ہیں ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پاکستان ٹیلی فون ایکسچینج کی جانب سے متنبہ کئےجانے کے بعد پولیس نے اس عمارت پر چھاپہ مارا تھا لیکن پولیس کے آنے سے پہلے ہی اس عمارت میں موجود جاسوس بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔اس عمارت سے برآمد ہونے والا جاسوسی کا ساز وسامان زیادہ ترصیہونی ساخت کا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button