پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

hasanzaferمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن کیا جائے۔وفاقی حکومت کی انسداد دہشت گردی پالیسی پر رد عمل میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے ماضی میں ایک سیکولر جماعت کے خلاف تو فوجی آپریشن کیا لیکن کالعدم طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے آج تک گریزاں ہے جو کہ کھلی منافقت ہے۔انہوں نے کہا کہا دہشت گردی ملکی سطح کا مسئلہ ہے اوران دہشت گردوں نے قومی سلامتی کے اداروں، افسران و اہلکاروں، سیاستدانوں اور دینی شخصیات سمیت ہزاروں بے گناہ افرادکا قتل ناحق کیا ہے۔ بری، فضائی اور بحری افواج کی تنصیبات اور مراکز پر بھی ان دہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔ لہٰذا ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ اگر سویلین حکومت فوجی معاونت کی درخواست کرے گی تو فوج اس پرعمل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا اجماع ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا شہدائے پاکستان کے مقدس خون سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت وفاقی اور پنجاب کی سطح پر دہشت گردی ختم کرانے کے لئے سنجیدہ کردار اداکرے۔ان کا اب تک کا ریکارڈ اس حوالے سے انتہائی ناقابل اعتبار ہے کیونکہ پنجاب سمیت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور زیادہ تر دہشت گردی میں پنجابی طالبان ملوث ہیں۔صوبہ پنجاب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔کراچی اور کوئٹہ میں بھی جو دہشت گرد کارروائیاں ہوتی ہیں،ان میں بھی ماسٹر مائنڈ ز پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بیک وقت آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ انہیں فرار کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button