نارا جیل حیدرآباد کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آغا ندیم عباس غوری کی نماز جنازہ علامہ امداد نسیمی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی

12 اگست, 2013 11:52

imdad naseemiکالعدم دہشت گرد گروہ کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے نارا جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آغا ندیم عباس غوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء عالم کربلائی ، یعقوب حسینی ، ندیم جعفری اور دیگر بھی موجود تھے ۔جب کہ کثیر تعداد میں اہل سنت برادری بھی نماز جنازہ میں شریک تھی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

واضح رہے کہ ناراجیل حیدرآباد کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آغا ندیم عباس غوری کو دو روز قبل جیل سے گھر جاتے ہو ئے ٹنڈو آغا کے مقام پر امریکی و سعودی تکفیری دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا ۔

7:59 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔