پاکستان

گلگت، 19 رمضان کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیعہ نوجوان راحت علی جام شہادت نوش کر گیا

shadat19 رمضان کی شب کو گلگت کے نواحی علاقے مناور گاوں میں کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان راحت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مناور گاوں میں 19 رمضان کو کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ نوجوانوں کو زخمی کر دیا تھا جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں پر ایک زخمی شیعہ نوجوان راحت علی کی حالت تشویشناک تھی جسے بعد ازاں مزید علاج کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد شفٹ کیا گیا تھا جہاں گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید راحت علی جے ایس او مناور یونٹ کے فعال کارکن تھے، انکے جسد خاکی کو اسلام آباد سے گلگت پہنچایا گیا۔
نماز جنازہ مناور کے مقام پر شاہرائے قراقرم پر صدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ شیخ مرزا علی اور شیعہ علما کونسل کے ضلعی نائب صدر شیخ سلطان صابری نے مقامی انتظامیہ سے شہید راحت علی کے قتل میں ملوث نامزد ملزموں کی فوری گرفتاری اور مناور کی اقلیتی شیعہ آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button