پاکستان

رحیم یار خان: کچھ عرصہ پہلے شیعہ ہونے والے ٹیچر وہابی بھائیوں کے ہاتھوں شہید کر دیئے ۔

shia doshmanتفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں کچھ عرصہ قبل شیعہ ہونے والے استاد اعجاز حسین کو ان کے وہابی بھائیوں نے مذہبی تعصب کی بنا پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور قتل کرنے کے بعد وارث بن کر ڈھونگ رچانے لگے۔رپورٹ کے مطابق ماسٹر اعجاز حسین کچھ عرصہ قبل شیعہ ہوئے تھےاور انہیں مسلسل بھائیوں کی طرف سے نفرت اور تعصب کے رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی قریشیاں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ جہاں باقی سکول عملہ ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھتا تھا۔ جس کے متعلق انہوں نے شیعہ علماؑ اور نوجوانوں سے شکایت کی تھی کہ ان کا ہیڈماسٹر تعصب رکھتاہے۔ جس کی بنا پر اس کا تبادلہ دور کیا ہے۔اور اپنے بھائیوں کے رویے کے متعلق بھی شکایت کی۔ لیکن شیعہ علمااور نوجوانوں نے اس بات پر کان نہ دھرے۔
صدائے مظلومین کے نمائندہ کے مطابق 2 روز قبل ان کا اپنے بھائیوں سے کسی مسلے پر جھگڑا ہوااور آج موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ان پر4 فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ماسٹر اعجاز شہید ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور دوستوں کے مطابق انہیں بھائیوں نے ایک سازش کے تحت شہید کیا۔جبکہ دوسری طرف ان کے بھائی وارث بن کر ڈھونگ رچا رہے ہیں۔تھانے(تھانہ پی ایس ظاہر پیر) سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اعجاز حسین کو اس کے بھائی الیاس خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button