پاکستان

ایس یو سی کی جانب سے صدر کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ہلاکت پر اظہار افسوس

arif wahedi۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صدر آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر بلال شیخ سمیت دیگر افراد کے دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر معلوم نہیں کون سے عوامل ہیں جو ملک میں امن و امان کے قیام میں آڑے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور خونی درندوں کی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان درندوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر انہوں نے بلال شیخ سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمی افراد کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button