پاکستان

تکفیری سوچ کے پیچھے چھپی سامراج کی چالوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے، علامہ ناصر عباس جعفری

raja shabلبنان کے شہر بیروت میں برالابید نامی علاقے پر ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام کے سامنے تکفیری سوچ ایک خطرناک شکل میں ظاہر ہو رہی ہے اور اس سوچ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرنے والے عالمی سامراج کی پوری کوشش ہے کہ امت مسلمہ کے اہم اور مضبوط ستونوں کو نشانہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی میں اپنی مثال آپ ہے جس نے روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی اسرائیل کو شکست دے کر عالم اسلام اور بیدار مغز انسانوں میں اپنا خاص مقام حاصل کرلیا ہے اور آج لبنان کی اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ خونخوار درندہ اسرائیل کے مقابلے میں عالم اسلام کی فرنٹ لائن شمار ہوتی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی سامراج کی پوری کوشش ہے کہ عالم اسلام کے اس اہم دفاعی مورچے کو نقصان پہنچائے لیکن وہ اس میں نہ پہلے کامیاب ہوا تھا اور انشاء اللہ نہ اب ہوگا کیونکہ دنیا جانتی ہے اس مورچے میں رات کے راہب اور دن کے شیر جیسے اللہ کے مخلص بندے بیٹھے ہیں جن کی قیادت ایسے دانا، بصیر، شجاع اور مخلص ہاتھوں میں ہے کہ کامیابیاں ہمیشہ ان کے قدم چومتی ہیں۔ انہوں نے بیروت کے برالابید نامی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری سوچ کے پیچھے چھپے سامراج سے عالم اسلام اور خاص کر لبنان کے ذمہ دار لوگوں کو ہوشیار ہونا چاہیئے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے دعا کرتے ہوئے سید المقاومت حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ، لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button