پاکستان

کوئٹہ، خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

rengersسکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کچلاک کے علاقے کلی ناصراں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کمانڈر کے پاس بلوچستان میں دہشت گردی و تنظیم سازی کا ٹاسک تھا۔ کالعدم تنظیم نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کو مرکز بنا رکھا تھا۔ گذشتہ ہفتے ایک خودکش بمبار کوئٹہ آتے ہوئے اتفاقیہ طور پر پھٹ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button