پاکستان

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی علامہ ساجد نقوی سے خصوصی ملاقات

shela sajid۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما اور نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے راولپنڈی میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر شہلا رضا نے قومی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدواراوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے اور بھرپور تعاون کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے شکریہ کا باضابطہ پیغام پہنچایا۔
اسلامی تحریک پاکستان کے ذرائع کے مطابق معاہدے کے مطابق سندھ میں اسلامی تحریک کا ایک مشیر بھی نامزد کیا جا رہا ہے، جس کیلئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کی جانب سے جلد ہی مشیر کیلئے نام پیپلز پارٹی سندھ کو بجھوایا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button